جیل بھرو تحریک: اسد عمر ، شاہ محمود قریشی نے خود پولیس وین میں بیٹھ کر گرفتاری دے دی

Share

پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کے کے پہلے روز شاہ محمود قریشی اور اسد عمر سمیت کئی رہنماؤں نے گرفتاری دے دی۔ لاہور میں سی سی پی او لاہور آفس پر پی ٹی آئی کےکئی رہنما اور کارکن قیدیوں کی گاڑی میں سوار ہوگئے اور قیدیوں کی وین کی چھت پرچڑھ گئے۔گرفتاری دینے والوں میں عمر سرفراز چیمہ، اعظم سواتی اور دیگر شامل ہیں۔اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ ہم نےگرفتارنہیں کیا، یہ خود ہی پریژن وین میں آکربیٹھ گئے۔ پولیس نے اہلکاروں سمیت سب کا داخلہ سی سی پی او آفس میں روک دیا جس کے بعد پی ٹی آئی کارکن سی سی پی او آفس کے سامنے سڑک پر لیٹ گئے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں نے پولیس سے گرفتار کرنےکا مطالبہ کیا۔ کارکن وین میں چڑھ کر سیلفیاں بناتے رہے، پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی گرفتاری دینے والے رہنماؤں کی سیلفی جاری کی گئی ہے۔بعد ازاں تحریک انصاف کے متعدد کارکن پولیس وین سے اتر گئے اور دوبارہ سی سی پی او آفس سے واپس چیئرنگ کراس مال روڈ کی جانب روانہ ہوگئے۔

Check Also

شہناز گل پاکستانی ڈرامے کے او ایس ٹی کی مداح نکلیں

Share  بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، ماڈل اور میزبان شہناز گل نے بگ باس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *