مستونگ میں لیویز چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکارشہید

Share

بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے ببری کے قریب لیویز چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔ لیویز حکام کے مطابق حملےکے بعد دہشتگرد اسلحہ بھی لےگئے، واقعےکے بعد علاقےکی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے، مقامی افراد نے واقعےکے خلاف کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ بلاک کردی۔وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے مستونگ میں2 لیویز اہلکاروں کی شہادت اورچمن میں پولیس چیک پوسٹ پرفائرنگ کی مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہےکہ صوبے میں دہشت گردی کے واقعات باعث تشویش ہیں، دشمن صوبےکا پرامن ماحول خراب کرنا چاہتا ہے، دہشت گرد عناصرکو قانون کی گرفت میں لانےکے لیے تمام وسائل بروئےکارلائے جائیں۔

Check Also

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

Share اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *