پولیس افسران کے سیاسی بنیادوں پر تبادلوں کا کیس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

Share

پولیس افسران کے سیاسی بنیادوں پر تبادلوں کا کیس سپریم کورٹ نے سماعت کے لئے مقرر کر دیا ہے ۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 23 فروری کو پولیس افسران کے سیاسی بنیادوں پر تبادلوں سے متعلق کیس کی سماعت کرے گا۔تین رکنی بنچ کے ارکان میں چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس اطہر من اللہ شامل ہوں گےکیس سماعت کیلئے مقرر ہونے کے بعد سپریم کورٹ نے متعلقہ حکام کو نوٹس بھی جاری کر دیئے ہیں۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے ایک دوسرے بنچ نے آج ہی غلام محمود ڈوگر کیس بھی ٹرانسفرز کیس سے منسلک کرنے کا حکم دیا ہے۔

Check Also

کراچی سو بچوں سے بد فعلی کا مجرم ساتھ سمیت گرفتار

Share کراچی میں پولیس کی ایسٹ انویسٹگیشن ون ٹیم نے ٹیپو سلطان کے علاقے میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *