بھارت:16سالہ لڑکےنے58سالہ خاتون کا ریپ کرنے کے بعد قتل کرڈالا

Share

بھارت میں 16 سالہ نوجوان نے اپنی بےعزتی کا بدلہ لینے کے لیے 58 سالہ خاتون کو ریپ کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے بعد پولیس کا کہنا ہے کہ ریاست مدھیا پردیش کے ضلع ریوا میں پیش آئے اس واقعے میں ملوث نوجوان کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ضلع ریوا کے ایک گاؤں کے گھر میں 58 سالہ خاتون کی لاش برآمد ہوئی تھی۔ خاتون اپنے گھر پر اکیلی تھیں جبکہ اس کا شوہر اور بیٹا علاج کے غرض سے دوسرے ضلع گئے ہوئے تھے۔ حکام کا کہنا تھا کہ تفتیش کے دوران آنجہانی خاتون کے بیٹے نے گاؤں کے ہی ایک نوجوان پر اس قتل کا شبہ ظاہر کیا تھا۔ پولیس کے مطابق اس خاتون کے بیٹے کا کہنا تھا کہ ’دو سال قبل یہ نوجوان ہمارے گھر پر ٹی وی دیکھنے آیا تھا۔ اس نے ہمارے گھر سے موبائل فون چرایا، جھگڑا ہونے کے بعد سے یہ نوجوان ہمارے اہلِ خانہ کو دشمن سمجھنے لگا تھا۔‘پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کو گرفتار کرکے اس سے تقریباً 6 گھنٹوں تک تفتیش کی گئی، اس دوران اس نے اپنے اس گھناؤنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا

Check Also

کیمپ ڈیوڈ کی ممنوعہ فضائی حدود کی خلاف ورزی پر طیارے کو روک لیا گیا

Share امریکی صدر ٹرمپ کی میری لینڈ رہائش گاہ کیمپ ڈیوڈ کی ممنوعہ فضائی حدود …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *