پارلیمنٹ لاجز پر قابض پی ٹی آئی کے سابق ایم این ایز کے خلاف آپریشن کا فیصلہ

Share

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے تحریک انصاف کے ممبران سے پارلیمنٹ لاجز کی رہائشیں خالی کرانے کے لیے آپریشن کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، سی ڈی اے کی جانب سے پی ٹی آئی اراکین کے لاجز میں آپریشن آج کیاجائے گا ،اس حوالے سے سی ڈی اے ڈائریکٹر کی جانب سے سی ڈی اے مجسٹریٹ کو آپریشن میں معاونت کا خط لکھ دیا گیا ۔ خط کےمتن میں کہا گیا ہے کہ آپریشن میں کسی بھی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کے لئیے معاونت کی جائے۔خط کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے ڈی نوٹیفائی ممبران کو 24 جنوری کو رہائشییں خالی کرنے کا نوٹس دیا تھا ، رہائشیں خالی نہ کرنے پر آج دن دو بجے آپریشن کرنا ہے ، کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے اقدامات کئے جائیں ۔یاد رہے کہ اسد قیصر ، آفتاب جہانگیر سمیت متعدد اراکین نے فل وقت تک پارلیمنٹ لاجز خالی نہیں کیے ہیں

Check Also

راولپنڈی کی163 ہائی رائز عمارتوں میں صرف ایک عمارت کے محفوظ ہونے کا انکشاف

Share راولپنڈی کی 163 ہائی رائز عمارتوں میں صرف ایک کمرشل عمارت کے محفوظ ہونے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *