ق لیگ کے لیگل ایڈوائزر گرفتار، ایف آئی اے نے اغوا کیا، پرویز الٰہی کا الزام

Share

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے الزام عائد کیا ہے کہ پارٹی کے لیگل ایڈوائزر عامر سعید راں کو ایف آئی اے نے اغوا کر لیا۔پرویز الٰہی نے دعویٰ کیا کہ عامر سعید راں کو میری رہائشگاہ سے گھر واپس جاتے ہوئے اغوا کیا گیا، گاڑیوں سے پتا چلا کہ ایف آئی اے کے ساتھ کچھ لوگوں نے اغوا کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ نگران حکومت اور ان کے حواری ایسے ہتھکنڈوں سے باز رہیں، پتا نہیں یہ نگران حکومت کس ایجنڈے پر آئی ہے، ہمارے قریبی ساتھیوں کو ٹارگٹ کر کے اٹھایا جا رہا ہے۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ نگران حکومت امن و امان کو کنٹرول نہیں کر سکتی تو بہتر ہے گھر جائے۔دوسری جانب ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ عامر سعید راں کو حراست میں لیے جانے کا علم نہیں، ہم نے عامر سعید راں کو گرفتار نہیں کیا

Check Also

پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر نے برآمدات میں نئی تاریخ رقم کر دی

Share رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران پاکستان کی آئی ٹی برآمدات …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *