پرویز الہٰی اور انکی فیملی کیخلاف مقدمات کی تفصیلات پیش کی جائیں، لاہور ہائیکورٹ

Share

لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الہٰی کے گھر پر چھاپے مارنے اور فیملی ممبران کو ہراساں کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔جسٹس شہرام سرور نے چودھری پرویز الہٰی کی درخواست پر چیمبر میں سماعت کی، اس دوران عدالت عالیہ نے آئی جی پنجاب کو 3 فروری کو چودھری پرویز الہٰی اور ان کے فیملی ممبران کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دے دیا۔چودھری پرویز الہٰی ، حسین الہٰی، چودھری وجاہت حسین سمیت دیگر نے ہراساں کرنے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے، درخواست میں وفاقی حکومت، ایف آئی اے، نگران حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ چودھری پرویز الہٰی سابق وزیر اعلیٰ پنجاب، چودھری وجاہت حسین سیاسی جماعت مسلم لیگ کے سربراہ ہیں، نگران حکومت سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے، متعلقہ اداروں کو غیر قانونی چھاپے مارنے اور ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دیا جائے

Check Also

بھارتی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادو نے بالی ووڈ اداکارہ خوشی مکھرجی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا۔

Share یادو مجھے کافی میسجز کرتے تھے‘، بالی وڈ اداکارہ کا دعویٰ بھارتی میڈیا کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *