فواد چودھری کیخلاف درج5 مقدمات کی تفصیلات لاہور ہائیکورٹ میں پیش

Share

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب اور آئی جی اسلام آباد نے فواد چودھری کیخلاف درج مقدمات کی تمام تفصیلات لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروا دیں، فواد چودھری کے خلاف ریکارڈ کے مطابق 5 مقدمات درج ہوئے، آویئر انٹرنیشنل کو دستیاب دستاویزات کے مطابق پنجاب میں فواد چودھری کے خلاف 3 مقدمات اور اسلام آباد میں 2 مقدمات درج ہوئے، فواد چودھری کیخلاف 2 مقدمات خارج، 1 میں بے گناہ اور 2 مقدمات زیر التوا ہیں۔آئی جی پنجاب کے مطابق فواد چودھری کے خلاف 2 مقدمات خارج ہو چکے ہیں، جہلم میں 13 اکتوبر 2022ء کو درج ہونے والا مقدمہ خارج ہو چکا ہے، فواد چودھری کے خلاف 25 ستمبر 2022ء کو فیصل آباد میں درج مقدمہ بھی خارج ہوچکا ہے۔رپورٹ کے مطابق فواد چودھری کے خلاف 30 اپریل 2022ء کو درج ہونے والے مقدمے میں بھی ان کو بے گناہ قرار دیا گیا ہے۔آئی جی اسلام آباد نے عدالت کو بتایا کہ 22 اگست 2022ء کو فواد چودھری کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج ہوا جبکہ دوسرا مقدمہ 25 جنوری 2023ء کو تھانہ کوہسار میں درج ہوا

Check Also

کراچی سو بچوں سے بد فعلی کا مجرم ساتھ سمیت گرفتار

Share کراچی میں پولیس کی ایسٹ انویسٹگیشن ون ٹیم نے ٹیپو سلطان کے علاقے میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *