آئی ایم ایف کا وفد آج پاکستان پہنچے گا

Share

آئی ایم ایف وفد کے ساتھ نویں اقتصادی جائزے پر 31 جنوری سے 9 فروری تک مذاکرات کیے جائیں گے ۔نویں اقتصادی جائزے میں آئی ایم ایف اہداف کا جائزہ لیا جائے گا ، پاکستان اور آئی ایم ایف وفد کے درمیان مذاکرات دس دن جاری رہیں گے ، مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں ایک ارب ڈالر کی قسط ملے گی۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کا وفد ایف بی آر، نیپرا، وزارت خزانہ اور اوگرا حکام سے ملاقاتیں کرے گا، وفد توانائی شعبے میں گردشی قرضے کی صورتحال کا جائزہ لے گا ، مشن معاشی پالیسیوں میں استحکام کیلئے روڈ میپ کا جائزہ لے گا ۔آئی ایم ایف کا وفد مالی پوزیشن کو مستحکم کرنے کیلئے بھی اقدامات کا جائزہ لے گا جبکہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں بحالی کے اقدامات کا جائزہ بھی لیا جائے گا ۔

Check Also

ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری

Share وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی۔ذرائع پیٹرولیم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *