کینین نیوی کمانڈر میجر جنرل جیمسن لانگریو متائی کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

Share

کمانڈر کینیا نیوی میجر جنرل جیمسن لانگریو متائی نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے معزز مہمان کا استقبال کیا، پاک بحریہ کے چاقو چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آ ف آنر پیش کیا۔دونوں ممالک کی بحری افواج کے سربراہان کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، معزز مہمان کو پاک بحریہ کی ذمہ داریوں اور استعداد کار کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ترجمان پاک بحریہ نے مزید بتایا کہ معزز مہمان نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی، نیول ہیڈکوارٹرز کے پرنسپل سٹاف آفیسرز سے معزز مہمان کا تعارف بھی کروایا گیا۔

Check Also

شمالی کوریا: کم جونگ اُن پھر حکمراں جماعت کے سربراہ مقرر

Share کم جونگ اُن دوبارہ حکمراں جماعت کے سربراہ منتخب ہو گئے۔حکمراں ورکرز پارٹی نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *