برطانوی وزیراعظم نے ٹیکس فراڈ میں ملوث اپنی پارٹی کےچیئرمین کو برطرف کردیا

Share

برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے اپنی ہی کنزرویٹیو پارٹی کے چیئرمین کو برطرف کردیا۔ برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے ٹیکس فراڈ میں ملوث پائے جانے پر کنزرویٹیو پارٹی کے چیئرمین ندیم زہاوی کو عہدے سے برطرف کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ندیم زہاوی کو ان کے ٹیکس کے معاملے میں ایک آزادانہ تحقیقات میں سامنے آنے والی سنگین خلاف ورزی پر برطرف کیا گیا ہے۔برطانوی وزیراعظم نے اس سلسلے میں ندیم زہاوی کو ایک خط لکھا جس میں کہا گیا کہ ایک آزادانہ تحقیقات کے نتائج ہمارے سامنے رکھے گئے جس میں یہ بات واضح ہے کہ ٹیکس معاملات میں منسٹیریل کوڈ کی سنگین خلاف ورزی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں، میں آپ کو یہ اطلاع دیتا ہوں کہ آپ حکومت کی طرف سے پارٹی پوزیشن سے برطرف ہیں۔کنزرویٹیو پارٹی کے ٹیکس معاملے کی تحقیقات کرنے والے ایڈوائزرکا کہنا ہےکہ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ ندیم زہاوی چیزوں کو غلط انداز میں پیش کرتے رہے

Check Also

بنگلادیش کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو پاکستان ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کے فیصلے کا جائزہ لے گا

Share کرکٹ ٹیم کا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *