ایم کیو ایم کا قومی اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ

Share

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے پی ٹی آئی کے ارکان کے استعفی منظور ہونے کے بعد16 مارچ کو ہونے والے قومی اسمبلی کی کراچی کی خالی نشتوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے رابطہ کمیٹی نے مشاورت کے بعد الیکشن میں جانے کا گرین سگنل دے دیا ہے، اس بات کا امکان ہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے ان نشتوں کے لئے سنیئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، سید مصطفی کمال اور سابق مئیر وسیم اختر بھی امیدوار ہوسکتے ہیں ایم کیو ایم نے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے، رابطہ کمیٹی اگلے چند روز میں اپنے اجلاس میں انتخابی مہم کے سلسلے میں ٹاؤن اور دیگر کمیٹیوں کو بھی ہدایات جاری کرے گی۔

Check Also

شہناز گل پاکستانی ڈرامے کے او ایس ٹی کی مداح نکلیں

Share  بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، ماڈل اور میزبان شہناز گل نے بگ باس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *