امریکامیں ڈانس پارٹی میں 10افراد کو قتل کرنے والے کاپراسرار قتل

Share

چین کے سالِ نو کے موقع کی مناسبت سےامریکا. میں منعقدہ ڈانس پارٹی پر فائرنگ کرکے 10 افراد کو قتل کرنے والے شخص نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں پولیس کو ڈانس پارٹی میں فائرنگ کرکے 10 افراد کو قتل کرنے والے ملزم کی لاش جائے وقوع سے 20 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک گاڑی سے مل گئی۔لاش پر گولیوں کے نشان تھے اور قریب فائرنگ میں استعمال ہونے والی بندوق بھی پڑی تھی۔ گاڑی بھی ملزم کے زیر استعمال رہی تھی جب کہ پولیس نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ملزم نے پولیس کو دیکھ کر خود کو گولی ماری۔لاس اینجلس پولیس کے سربراہ روبرٹ لیونا نے بتایا کہ ملزم نے فائرنگ کیوں کی، اس کے پیچھے کیا محرکات تھے۔ اب تک واضح نہیں ہوسکا ہے۔ ملزم کے اہل خانہ سے تفتیش کے بعد کوئی سرا مل سکتا ہے۔پولیس نے 72 سالہ ملزم سے متعلق مزید معلومات تاحال میڈیا کو فراہم نہیں کیں

Check Also

ساڑھے 4 ہزار سال قدیم عظیم اہرام میں پوشیدہ ریاضیاتی کوڈ کا دعویٰ

Share ایک نئے نظریے کے مطابق مصر کے گیزہ کے عظیم اہرام میں ایسا پوشیدہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *