ملک میں بجلی کے بریک ڈاؤن کو 9 گھنٹے گزرنے کے بعد وزیراعظم کا سخت نوٹس

Share

ملک بھر میں بجلی کے بریک ڈاؤن کو9 گھنٹے گزرنے کے بعد بالآخر وزیر اعظم شہباز شریف سخت نوٹس لے لیا ہے۔شہبازشریف نے معاملے تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے کر فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔اُنہوں نے وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر سے فوری رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔اُنہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بجلی کا اتنا بڑا بحران کس وجہ سے پیدا ہوا، اس حوالے سے فوری طور پر آگاہ کیا جائے۔وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت جاری کی کہ ذمہ داران کا تعین کیا جائے۔اُنہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی کو فوری بحالی کیا جائے، عوام کی مشکلات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔واضح رہے کہ آج صبح ملک میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا، پاور بریک ڈاؤن کے کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی ملک بھر میں بجلی بحال نہ ہوسکی۔پورے ملک میں 10 بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین بجلی آنے کے منتظر ہیں

Check Also

مردہ جانوروں کا گوشت دکانوں اور ہوٹلوں پر سپلائی کرنے کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

Share لاہور : ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کامران فیصل نے مردہ جانوروں کا گوشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *