انتخابات کیلئے امیدواروں کے انٹرویو نوازشریف خود کریں گے، رانا ثنا اللہ

Share

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن انتخابات میں بھرپور تیاری کے ساتھ جائے گی، نواز شریف نے انتخابات کیلئے پارلیمانی بورڈ کے نام فائنل کر لیے۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ لندن اور پاکستان میں انتخابات کی تیاریوں پر مشاورت ہوئی، میاں نوازشریف نے انتخابات کیلئے پارلیمانی بورڈ کے نام فائنل کر لیے، پارلیمانی بورڈ درخواستوں پر امیدواروں کا فیصلہ کرے گا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کی صدارت نوازشریف خود کریں گے اور وہ پاکستان میں ہوں گے، انتخابات کیلئے امیدواروں کے انٹرویو نوازشریف خود کریں گے اور پاکستان میں انتخابی مہم کو وہ خود لیڈ کریں گے۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ تجویز ہے کہ 6 یا 7 سینئر عہدیدار انتخابی مہم کیلئے اپنے عہدے سے مستعفی ہوں، انہوں نے کہا کہ مریم نوازشریف 26 کو پاکستان کیلئے روانہ ہوں گی۔

Check Also

شہناز گل پاکستانی ڈرامے کے او ایس ٹی کی مداح نکلیں

Share  بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، ماڈل اور میزبان شہناز گل نے بگ باس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *