امریکی کرکٹ ٹیم پاکستان کی لیگ فرنچائز سے سیریز کھیلےگی

Share

امریکی مائنر لیگ کرکٹ کی ٹیم ’ہیوسٹن ہریکینز‘ کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف تین ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلے گی۔امریکی مائنر لیگ کرکٹ کے سنٹرل ڈویژن میں کھیلنے والی ہیوسٹن ہریکینز کے دورہ پاکستان کا نظر ثانی شدہ پروگرام جاری کردیا گیا۔مہمان ٹیم پی ایس ایل کی معروف فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف نیشنل سٹیڈیم کراچی میں تین ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلے گی۔سیریز کا پہلا میچ 27 جنوری کو کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 28 جنوری جبکہ تیسرا اور آخری مقابلہ 29 جنوری کو ہو گا، یہ پہلا موقع ہو گا جب ریاست ہائے متحدہ امریکا کی کوئی ٹیم لیگ کی کسی فرنچائز سے مقابلہ کرے گی

Check Also

امریکا کی سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک کو اربوں ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری

Share امریکا نے مشرق وسطیٰ میں بموں کے ڈھیر لگانے کے منصوبے کے تحت سعودی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *