شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی سے سرکاری سیکیورٹی ہٹا دی گئی

Share

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی رہائش گاہ لال حویلی راولپنڈی سے سرکاری سکیورٹی ہٹا دی گئی ہےسابق وزیر داخلہ کی رہائش گاہ کی سکیورٹی کے لئے 2002ء میں پنجاب پولیس کے 11 اہل کاروں پر مشتمل سکواڈ تعینات کیا گیا تھا۔شیخ رشید احمد کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کے مطابق لال حویلی سے سکیورٹی 20 سال بعد ہٹائی گئی ہے، سربراہ عوامی مسلم لیگ پر ماضی میں 3 خودکش حملے ہوئے ہیں۔دوسری جانب لال حویلی کے ذرائع کے مطابق لال حویلی سے سکیورٹی ہٹانے کی وجوہات تاحال نہیں بتائی گئیں۔

Check Also

جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم تنظیم قرار دے دیا گیا

Share جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم تنظیم قرار دے دیا گیا، آزاد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *