بزرگ شہریوں کے انگوٹھوں کےنشان کا مسئلہ حل،نادرا نےسہولت کا اعلان کردیا

Share

نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے بزرگ شہریوں کی انگلیوں کے نشانات کی تصدیق میں پیش آنے والے دیرینہ مسئلے کا جدید ترین حل متعارف کرا دیا۔ساٹھ سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کو بالخصوص بینکوں میں بائیومیٹرک تصدیق میں مشکل پیش آنے کی صورت میں ان سے چند خفیہ سوالات پوچھے جائیں گے جن کے درست جوابات دینے پر ان کی تصدیق فوری کر دی جائے گی۔بزرگ شہریوں کے لئے نادرا تصدیق سروس کے آغاز کے سلسلے میں نادرا ہیڈکوارٹرز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین نادرا محمد طارق ملک نے پاکستان کی مایہ ناز ادبی شخصیات پروفیسر فتح محمد ملک، کشور ناہید، افتخار عارف اور انور مسعود کے ہمراہ سروس کا افتتاح کیا۔

Check Also

گلگت بلتستان میں الیکشن مہم کے دوران جنید اکبر کو گرفتار کرلیا گیا، بیرسٹر گوہر

Share پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *