نیب ترامیم کےخلاف عمران خان کی درخواست سماعت کیلئےمقرر

Share

نیب ترامیم کے خلاف چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے، سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ 10 جنوری کو سماعت کرے گا، چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال بنچ کی سربراہی کریں گے سپریم کورٹ بنچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ شامل ہیں۔وفاقی حکومت کے وکیل مخدوم علی خان دلائل کا آغاز کریں گے، سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے نیب ترامیم کیس کے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔یاد رہے کہ نیب ترامیم کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے وکیل خواجہ حارث دلائل مکمل کر چکے ہیں۔

Check Also

طالبہ کو دوستوں نے نشہ آور چیز کھلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Share بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں ایک 19 سالہ طالبہ کو اس کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *