
سابق وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو کی 15 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے گڑھی خدا بخش بھٹو میں برسی کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ سابق وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو کی 15 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

برسی کی مرکزی تقریب گڑھی خدا بخش میں ہوگی، جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ چیئرمین پی پی پی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، سابق صدر آصف علی زرداری، صنم بھٹو اور خاندان کی دیگر شخصیات نوڈیرو پہنچ چکی ہیں۔برسی کی تقریب میں شرکت کے لیے وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ سمیت برسی کی تقریب سے سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی خطاب کریں گے جبکہ آصف علی زرداری موجودہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں تقریر کریں گے دیگر پارٹی رہنما گڑھی خدا بخش بھٹو پہنچ گئے ہیں جب کہ ملک بھر سے کارکنوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔شہید بینظیر کی برسی کے موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات سخت کیے گئے ہیں۔ 8 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار گڑھی خدا بخش بھٹو اور نوڈیرو میں تعینات ہیں جن میں کمانڈوز اور خواتین پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی اقدامات کے تحت شہدا کے مزار کے اندر اور باہر واک تھرو گیٹس اور سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے گئے ہیںواضح رہے کہ سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کو 27 دسمبر 2007 کو اس وقت شہید کردیا گیا تھا جب وہ لیاقت باغ راولپنڈی میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کے بعد جلسہ گاہ سے واپس جا رہی تھیں۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved