اعظم سواتی کو 7 سال سےعمر قید تک کی سزا ہوسکتی ہے، تحریری فیصلہ جاری

Share

اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد اعظم خان نے متنازع ٹوئٹ کیس میں اعظم سواتی کی درخواستِ ضمانت خارج ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا، جو 6 صفحات پر مشتمل ہے۔تحریری فیصلے کے مطابق اعظم سواتی نے متنازع ٹوئٹ کیس میں 26 نومبر کو ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست دائر کی، انہوں نے مصدقہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ریاستی اداروں کے خلاف مہم چلائی۔اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد اعظم خان نے تحریری فیصلے میں کہا کہ اعظم سواتی نے افواجِ پاکستان کے افسران کے خلاف بغاوت پر اکسانے کی کوشش کی، انہوں نے ریاستی اداروں کے خلاف بغاوت پر مبنی ٹویٹس متعدد بار کیےتفصیلی فیصلے کے مطابق پراسیکیوشن کے مطابق اعظم سواتی نے عوام کو اداروں کے خلاف اکسایا، ان پر لگی دفعات پر کم از کم 7 سال اور زیادہ سے زیادہ عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے۔فیصلے میں مزید کہا گیا کہ افواجِ پاکستان کے افسران کے خلاف اعظم سواتی کے ٹوئٹ کو کئی لوگوں نے ری ٹوئٹ کیا، اس سے قبل اعظم سواتی پر ریاستی اداروں کے خلاف بیان دینے پر مقدمہ درج ہوا تھا۔فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اعظم سواتی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بار بار ریاستی ادارے کے افسر کے خلاف ٹوئٹ کیا، انہوں نے ایک ہی جرم کو دہرایا ہے، درخواستِ ضمانت خارج کی جاتی ہے

Check Also

کراچی سو بچوں سے بد فعلی کا مجرم ساتھ سمیت گرفتار

Share کراچی میں پولیس کی ایسٹ انویسٹگیشن ون ٹیم نے ٹیپو سلطان کے علاقے میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *