ٹک ٹاک پر ویڈیوزبنانے پر دیور نے بھابھی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

Share

نوشہرو فیروز میں دیور نے ٹک ٹاک پر ویڈیوز پوسٹ کرنے پر بھابھی کو موت کے گھاٹ اتار ڈالا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مقتولہ نوشہرو فیروز کے نواحی گاﺅں محمد موبیجو کی رہائشی تھی جس کی شناخت خانزادی کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم عزیز اللہ نے لڑکی کو گولیاں مار کر قتل کیا۔سدھو جا پولیس جائے واردات پر پہنچ گئی اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ لڑکی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کی جو ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ نے ٹک ٹاک پر اکاﺅنٹ بنا رکھا تھا اور اپنی ویڈیوز پوسٹ کرتی تھی جس پر ملزم کا اس کے ساتھ جھگڑا ہوا اور اس نے فائرنگ کر دی۔

Check Also

کراچی سو بچوں سے بد فعلی کا مجرم ساتھ سمیت گرفتار

Share کراچی میں پولیس کی ایسٹ انویسٹگیشن ون ٹیم نے ٹیپو سلطان کے علاقے میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *