سابق صدرٹرمپ کیخلاف مجرمانہ کارروائی کی سفارش

Share

امریکی تاریخ میں پہلی بارکسی صدرکیخلاف کانگریس کی جانب سےمجرمانہ کارروائی کی سفارش کی گئی ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کانگریس کی کمیٹی نے امریکا کے سابق صدرڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف 4 مجرمانہ الزمات کی متفقہ طورپر سفارش کردی۔رپورٹس کے مطابق سابق امریکی صدر پر 6 جنوری کو کیپٹل ہل پر حملے کے موقع پر لوگوں کو بغاوت پر اکسانے،سازش اورانصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے کےالزامات شامل ہیں۔اس حوالے سے امریکی ایوان نمائندگان کی ریپبلکن رکن لز چینی کا کہنا تھا کہ سب سے شرمناک عمل یہ تھا کہ جب کیپٹل ہل پرحملہ کیا جارہا تھا، صدر ٹرمپ اول آفس کےڈائننگ روم میں بیٹھے ٹی وی پر بغاوت کےمناظردیکھ رہے تھے۔

Check Also

کیمپ ڈیوڈ کی ممنوعہ فضائی حدود کی خلاف ورزی پر طیارے کو روک لیا گیا

Share امریکی صدر ٹرمپ کی میری لینڈ رہائش گاہ کیمپ ڈیوڈ کی ممنوعہ فضائی حدود …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *