وزیراعظم شہبازشریف کی ق لیگ کےسربراہ چوہدری شجاعت کےگھر آمد، اہم امور پرمشاورت

Share

وزیر اعظم شہباز شریف کی پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین کی لاہور میں رہائش گاہ آمد، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعظم شہباز شریف کی آمد پر چودھری شجاعت حسین نے گلدستہ پیش کیا، شہباز شریف نے چودھری شجاعت حسین سے ان کی خیریت دریافت کی، اس موقع پر وفاقی وزرا طارق بشیر چیمہ، چودھری سالک حسین، وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک محمد احمد خان بھی ملاقات میں موجود تھے۔ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور چودھری شجاعت حسین نے سیاسی صورتحال بارے گفتگو کی، وزیراعظم نے معیشت کی بحالی اور عوام کیلئے ریلیف کے حوالے سے کوششوں بارے چودھری شجاعت حسین کو آگاہ کیا۔اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے ملک اور عوام کو مسائل سے نکالنے کے لئے وزیراعظم شہباز شریف کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔ملاقات میں دونوں قائدین نے باہمی تعاون اور اشتراک عمل مزید بہتر اور مضبوط بنانے پراتفاق کیا، دونوں قائدین نے اتفاق کیا کہ سیاسی استحکام اور قریبی تعاون ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کے لئے ضروری ہے۔

Check Also

عثمانی فوج کا طاقتور دستہ جس نے اپنے ہی تین سلطان معزول اور قتل کیے

Share سلطنت عثمانیہ کے 16ویں سلطان، عثمان دوم، حملہ آور دس جلادوں میں سے تین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *