جنرل باجوہ کےعمران خان پر بہت احسانات ہیں، احسان فراموشی نہیں کرنی چاہیے،چوہدری پرویزالٰہی

Share

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ جب عمران خان صاحب جنرل باجوہ کےخلاف بات کر رہے تھے، تو مجھے بہت برا لگا۔چوہدری پرویز الہٰی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنرل باجوہ کے عمران خان پر بہت احسانات ہیں، احسان فراموشی نہیں کرنی چاہیے۔اُنہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ ہمارے محسن ہیں، محسنوں کے خلاف بات نہیں کرنی چاہیے۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جنرل باجوہ کے خلاف اب اگر بات کی گئی تو سب سے پہلے میں بولوں گا، میری پوری پارٹی بولے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان اور پی ٹی آئی کے مخالف نہیں بلکہ ساتھی ہیں لیکن اپنے محسنوں کو فراموش نہیں کر سکتے۔پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ جنرل فیض نے بہت زیادتیاں کیں، اندر کرنے کی کوشش کی، وہ ہمارے خلاف تھے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ عمران خان تو مونس الہٰی کو ساتھ نہیں بٹھاتے تھے، اس کے باوجود ہم نے اُن کا ساتھ دیا۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے یہ بھی کہا کہ جب عمران خان نے کہا کہ اسمبلی توڑ دو تو ہم نے فوراً ہامی بھر لی

Check Also

عثمانی فوج کا طاقتور دستہ جس نے اپنے ہی تین سلطان معزول اور قتل کیے

Share سلطنت عثمانیہ کے 16ویں سلطان، عثمان دوم، حملہ آور دس جلادوں میں سے تین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *