ارشد شریف کیس: جے آئی ٹی نے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی پختونخوا سے معلومات حاصل کرلیں

Share

سینیئر صحافی ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کیلئے اسپیشل جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کا چھٹا اجلاس ہوا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسپیشل جے آئی ٹی نے ڈی آئی جی (سی ٹی ڈی) خیبرپختونخواجاویداقبال سے معلومات حاصل کیں۔ترجمان نے بتایا کہ جے آئی ٹی نے فارنزک ایکسپرٹ سے مشاورت کی اور تمام پہلوؤں پر ماہرانہ رائے لی۔اسپیشل جےآئی ٹی نے پوسٹ مارٹم بورڈ کے چند ڈاکٹرز سے دوبارہ کچھ سوالات کے جوابات لیے۔ترجمان پولیس کے مطابق اگلے اجلاس کیلئے اہم شہادتوں کو طلب کیا گیا ہے

Check Also

نواسہ رسول امام حسین کا چہلم، مرکزی جلوس برآمد ہوں گے

Share امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقا کے چہلم کی مناسبت سے آج …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *