بیٹی ٹیریان چھپانے کا معاملہ، عمران خان کیخلاف نااہلی کیس 20دسمبرکو سماعت کیلئے مقرر

Share

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں چھپانے کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے 20 دسمبر کو درخواست سماعت کے لیے مقرر کر لی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق، شہری محمد ساجد کی درخواست پر سماعت کریں گے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے 20 دسمبر کی کاز لسٹ میں کیس شامل کرلیا،عدالت نے عمران خان، الیکشن کمیشن، وفاق کو پری ایڈمشن نوٹس جاری کررکھا ہے ۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت غلط معلومات فراہم کیں،عمران خان نے اپنے بچوں کی تفصیل میں دو کا ذکر کیا ایک کی معلومات چھپائیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے شہری کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا تھا۔

Check Also

جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم تنظیم قرار دے دیا گیا

Share جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم تنظیم قرار دے دیا گیا، آزاد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *