ناجائز تعلق پکڑنےجانے پر باپ نےبیٹے کو بےدردی سےقتل کردیا

Share

بھارت میں باپ نے اپنا ناجائز تعلق پکڑے جانے پر نوجوان بیٹے کے دونوں ہاتھ کاٹ کر اسے بےدردی سے قتل کردیا۔ میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع دیواس میں پیش آیا جہاں ایک نوجوان بیٹے نے باپ کو کسی عورت کے ساتھ ناجائز تعلق رکھتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا۔پولیس کے مطابق باپ نے واقعے کو چھپانے کے لیے بیٹے کے دونوں ہاتھ کاٹ کر 400 فٹ گہرے کنویں میں پھینک دیے۔پولیس کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ ہاتھ کاٹنے کے بعد بھی سنگدل باپ کو رحم نہ آیا اور اس نے اپنے 15 سالہ بیٹے کو گلادبا کر قتل کر ڈالا اور اس کی لاش کو ٹھکانے لگانے کے لیے کھیتوں کے قریب جھاڑیوں میں پھینک دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش بچے کے باپ نے جرم کا اعتراف کر لیا۔ مجرم سمیت متعلقہ خاتون کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، خاتون بچے کی خالہ ہے اور دونوں کاگزشتہ پانچ سال سے تعلق تھا۔

Check Also

بنگلادیش کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو پاکستان ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کے فیصلے کا جائزہ لے گا

Share کرکٹ ٹیم کا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *