عمران خان کےخلاف 5 کیسز کی سماعت 13 دسمبر کو ہوگی،کاز لسٹ جاری

Share

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 5 کیسز کی سماعت 13 دسمبر کو ہوگی، اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے کاز لسٹ جاری کردی ہے۔الیکشن کمیشن کی کاز لسٹ کے مطابق 13 دسمبر کو چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے خلاف نازیبا ریمارکس، عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف کیس کی سماعت ہو گیکاز لسٹ کے مطابق عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے کیس کی سماعت 13 دسمبر کو ہوگی، اس حوالے سے نوٹس جاری کر دیا گیا۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کی درخواست پر سماعت 13 دسمبر کو ہوگی، جبکہ عمران خان کی جانب سے ضمنی الیکشن میں انتخابی اخراجات جمع نہ کروانے کے معاملے پر جاری کیے گئےنوٹس کی سماعت بھی 13 دسمبر کو ہوگی۔ عمران خان نے این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب، این اے 239 کورنگی کراچی اور این اے 45 کرم سے انخابی اخراجات جمع نہیں کروائے۔پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس، اکبر ایس بابر کی درخواست پر سماعت 13 دسمبر کو ہوگی

Check Also

کراچی سو بچوں سے بد فعلی کا مجرم ساتھ سمیت گرفتار

Share کراچی میں پولیس کی ایسٹ انویسٹگیشن ون ٹیم نے ٹیپو سلطان کے علاقے میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *