عمران خان کی قبل ازوقت انتخابات کی تیاری،ٹکٹ ہولڈرزطلب

Share

تحریک انصاف نے قبل ازوقت انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں، اور الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوران اور پارٹی عہدیداروں کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔تحریک انصاف کی جانب سے وفاقی حکومت پر عام انتخابات کے لیے مسلسل دباؤ بڑھایا جارہا ہے، اور عام انتخابات میں مضبوط امیدواروں کو میدان میں اتارنے کے لیے پارٹی چیئرمین عمران خان متحرک ہوگئے ہیں۔تحریک انصاف نے قبل از وقت انتخابات کی باقاعدہ تیاریاں شروع کردی ہیں، اور آج شام کو لاہور سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز اور عہدیداران کو زمان پارک طلب کر لیا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ارکان اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں کے اجلاس کی صدارت کریں گے، اور اجلاس میں انتخابات میں مضبوط امیدواروں کے ناموں پرغورکیا جائے گا

Check Also

شہناز گل پاکستانی ڈرامے کے او ایس ٹی کی مداح نکلیں

Share  بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، ماڈل اور میزبان شہناز گل نے بگ باس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *