راولپنڈی ٹیسٹ:سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نےسٹیڈیم میں میچ دیکھا

Share

راولپنڈی میں جاری پاکستان اور انگلینڈ کے مابین جاری ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ پنڈی سٹیڈیم پہنچ گئے۔سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی سٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے میچ کے چوتھے روز کا کھیل دیکھا۔ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھیل کی بھی تعریف کی۔واضح رہے جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ حال ہی میں آرمی چیف کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے تھے اور انہوں نے فوج کی کمان جنرل عاصم منیر کے سپرد کی تھی۔ ریٹائرمنٹ کے بعد یہ پہلا موقع ہے سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کرکٹ میچ سٹیڈیم میں دیکھنے پہنچے ہیں۔ اس سے قبل انہوں 2019 میں بطور آرمی چیف میچ سٹیڈم میں دیکھا تھا

Check Also

مریم نواز نے بیٹے کی شادی میں کس کس ڈیزائنر کے جوڑے پہنے

Share شادی کی تصاویر اور ویڈیوز منظر عام پر آتے ہی مریم نواز سوشل میڈیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *