پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل کامعاملہ،وزیراعظم نےلاہور میں اہم اجلاس طلب کر لیا

Share

مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پارٹی رہنماؤں کا ہنگامی اجلاس آج لاہور میں طلب کیا گیا ہے، اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ان کی رہائشگاہ ماڈل ٹاون پر ہوگا۔اجلاس میں پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کے معاملے پر مشاورت کی جائے گی، اس سلسلے میں شہباز شریف آج صبح ہی اسلام آباد سے لاہور پہنچے ہیں۔اجلاس میں وفاقی وزراء، لیگی رہنما، معاونین خصوصی، اراکین پنجاب اسمبلی شریک ہوں گے، پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز بھی اجلاس میں شریک ہوں گے

Check Also

شہناز گل پاکستانی ڈرامے کے او ایس ٹی کی مداح نکلیں

Share  بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، ماڈل اور میزبان شہناز گل نے بگ باس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *