رشوت،سازش،ویزافراڈ کے الزامات،امریکی فوجی کےخلاف فردِجرم عائد

Share

امریکا کی عدالت نے افغانستان میں ڈیوٹی دینے والے امریکی فوجی کے خلاف فردِ جرم عائد کر دی۔نیوی ریزرو افسر جیرومی پٹمین پر رشوت، سازش اور ویزا فراڈ کا الزام ہے۔عدالت کے مطابق مذکورہ فوجی اہلکار کی جانب سے جعلی کاغذات امریکی وزارتِ خارجہ کو بھیجے گئےامریکی عدالت کا کہنا ہے کہ جیرومی پٹمین نے جعلی کاغذات کے ذریعے افغان شہریوں کو خصوصی ویزا دلوانے کی کوشش کی۔امریکا کی عدالت کا یہ بھی کہنا ہے کہ فوجی اہلکار جیرومی پٹمین نے 20 سے زائد جعلی کاغذات محکمۂ خارجہ کو جمع کروائے۔نیوی ریزرو افسر جیرومی پٹمین کے خلاف تحقیقات جاری ہیں، کیس 15 دسمبر سے شروع ہوگا

Check Also

شمالی کوریا کا نیا تجربہ، متعدد بیلسٹک میزائل فائر کئے، جنوبی کوریا کی مذمت

Share شمالی کوریا نے آج ایک بار پھر بیلسٹک میزائل تجربہ کرتے ہوئے متعدد بیلسٹک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *