قصور:چوری کا الزام لگاکر ہجوم نے معمرشخص کو انسانیت سوزتشددکرکے ہلاک کر ڈالا

Share

قصور کے شہر پتوکی میں ہجوم کی جانب سے چوری کا الزام لگا کر معمر شخص کو انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنانے اور ہلاک کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ریسکیو 1122 کے مطابق ہجوم کے بے انتہا تشدد کے باعث معمر شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ریسکیو 1122 نے بتایا ہے کہ واقعہ پتوکی کے علاقے کھڈیاں خاص میں پیش آیا جہاں چوری کے الزام پر معمر شخص لوگوں کے تشدد سے جاں بحق ہو گیا۔مرنے والے شخص کی شناخت نہیں ہو سکی، جس کی لاش پولیس کے حوالے کر دی گئی ہےپتوکی پولیس کے مطابق ملزم سلیمان اور دیگر نے ڈنڈوں سے وار کر کے نامعلوم معمر شخص کو مار ڈالا۔پتوکی پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، درخواست کے مطابق کارروائی ہو گی، فی الحال ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے

Check Also

بھارتی فضائیہ کے افسر کی اپنی بیٹی سے کئ سال تک زیادتی

Share مجرم بھارتی فضائیہ کا سابق اہلکار ہے، جس نے اپنی بیٹی کے ساتھ جنسی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *