اسلام آباد ہائی کورٹ کا پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کیخلاف درج 13 مقدمات خارج کرنے کا حکم

Share

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف رہنما علی امین گنڈا پور کے خلاف درج 13 مقدمات خارج کرنے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے علی امین گنڈا پور کی اخراج مقدمہ کی درخواستوں پر سماعت کی، اس موقع پر اسلام آباد کے 15 تھانوں کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔عدالت نے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسر کے بیانات کے بعد علی امین گنڈاپور کے خلاف دائر مقدمات خارج کر دیئے جب کہ 2 مقدمات کے خلاف درخواستیں علی امین گنڈا پور کے وکیل نے واپس لے لیں۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے خلاف 25 مئی کے لانگ مارچ میں جلاؤ گھیراؤ اور الیکشن کمیشن کے فیصلے پر احتجاج کے بعد اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں 13 مقدمات درج کیے گئے تھے جس کے اخراج کے لئے انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا

Check Also

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

Share اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *