نیتن یاہو کے جہاز کو اپنی فضاؤں سے گزرنے کی اجازت دینا فرانس کا دہرا معیار ہے، ایمنسٹی انٹرنیشل

Share

ایمنسٹی انٹرنیشل نے نیتن یاہو کے جہاز کو اپنی فضاؤں سے گزرنے کی اجازت دینے پر فرانس پر دہرے معیار کا الزام لگایا ہے۔انسانی حقوق کے عالمی ادارے نے کہا کہ ایک جانب تو فرانسیسی صدر امانویل میکروں اقوام متحدہ میں تقریر کے دوران بین الاقوامی قانون کی پاس داری کی بات کر رہے تھے۔جب کہ دوسری جانب انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو فرانس کی فضائی حدود پر سے پرواز کی اجازت بھی دے دی۔ایمنسٹی نے کہا کہ جب فرانس نے ایک ایسے اسرائیلی وزیراعظم کو اپنی فضاؤں تک رسائی دی جو انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث ہے تو کیا فرانس بھی مجرموں کے سزا سے فرار میں حصّے دار نہیں؟ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے فرانس کا نام لیے بغیر سوال کیا کہ غزہ میں جو کچھ ہوا اس کے بعد آپ کی بے عملی کے سبب آپ کی ساکھ کیا رہ جاتی ہے؟

Check Also

چین غیر قانونی یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتا ہے: چینی وزارتِ خارجہ

Share ایرانی ایئر لائنز پر امریکی پابندیوں پر ترجمان چینی وزارتِ خارجہ نے ردعمل دیتے …