مدینہ منورہ ریجن میں 11 کروڑ ٹن نایاب معدنیات اور یورینیم دریافت

Share

سعودی وزیر توانائی کا کہنا ہے کہ مدینہ منورہ ریجن میں 11 کروڑ ٹن نایاب معدنیات اور یورینیم دریافت کیا گیا ہے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی جنرل کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے اس دریافت کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد کے اگست میں دورہ فرانس کے دوران مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے تھے۔سعودی وزیر توانائی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے عالمی منڈیوں کے استحکام میں ایک مؤثر شراکت دار کے طور پر اپنی پوزیشن مضبوط کی ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پرامن جوہری پروگرام کو خفیہ ٹھکانوں یا پہاڑوں کی گہرائیوں میں قائم تنصیبات میں ترقی نہیں دے رہا ہے

Check Also

سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن روسی ڈرون حملے میں بال بال بچ گئے

Share روسی ڈرون حملے میں سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن بال بال بچ گئے۔برطانوی میڈیا …