ہارن بجا کر سوئے ریچھ کی نیند خراب کرنا جُرم قرار

Share

ناروے میں سوتے ہوئے ریچھ کو جگانے پر کشتی چلانے والے پر 13 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ناروے کے خطے سوالبارد کے پانیوں میں تیرنے والی کشتی کو فوگ ہارن بجانے پر 5 ہزار ڈالرز سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا کیونکہ اس کے شور کے باعث نیند میں گم قطبی ریچھ بیدار ہوگیا تھا۔اگست کے شروع میں یہ کشتی وہاں تیر رہی تھی اور ریچھ کی نیند متاثر کرنے اور اسے وہاں سے جانے پر مجبور کرنے پر یہ جرمانہ عائد کیا گیا۔ یہ خطہ قطب شمالی سے 620 میل کی دوری پر واقع ہے۔مقامی حکام کے مطابق کشتی میں سوار افراد نے وہاں خشکی پر ایک قطبی ریچھ کو سوتے ہوئے دیکھا تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کشتی پر موجود ایک فرد نے فوگ ہارن کو استعمال کیا جس کے باعث ریچھ جاگ کر دوسری جگہ چلا گیا۔گورنر آفس نے اس ‘ناقابل برداشت’ جرم پر 5255 ڈالرز کا جرمانہ ادا کرنے کا حکم سنایا۔ ہارن بجانے والے فرد نے اسے ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔ مقامی قوانین کے مطابق بے مقصد کسی قطبی ریچھ کا پیچھا کرنا یا اسے چھیڑنا جرم ہے۔

Check Also

امریکی وزیر دفاع کی عالمی عدالت پر تنقید، اتحادی ممالک سے علیحدگی کا مطالبہ

Share امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے لاطینی امریکی ممالک پر مشتمل امریکاز کاؤنٹر کارٹیل …