امریکی وزیر دفاع کی عالمی عدالت پر تنقید، اتحادی ممالک سے علیحدگی کا مطالبہ

Share

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے لاطینی امریکی ممالک پر مشتمل امریکاز کاؤنٹر کارٹیل کولیشن کے ارکان پر زور دیا ہے کہ وہ عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) سے علیحدگی اختیار کریں۔امریکی وزیرِ دفاع نے عالمی فوجداری عدالت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اتحادی ممالک پر زور دیا کہ وہ عالمی فوجداری عدالت سے علیحدگی اختیار کریں۔پاناما میں خطاب میں انہوں نے کہا کہ آئی سی سی قومی خودمختاری کو نقصان پہنچا رہی ہے اور حکومتوں اور عدالتوں کے اختیارات چھیننے کی کوشش کر رہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کی جانب سے آئی سی سی پر دباؤ میں حالیہ عرصے کے دوران مزید اضافہ ہوا ہے۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو آئی سی سی کی جانب سے تحقیقات کا سامنا ہے۔نومبر 2024 میں آئی سی سی کی جانب سے نیتن یاہو اور سابق اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کے خلاف غزہ میں مبینہ جرائم کے الزام میں گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے جاچکے ہیں

Check Also

نائجیریا کی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن، 6ماہ سے جنگل میں قید 308 افراد بازیاب

Share نائجیریا کی سیکیورٹی فورسز نے ایک ہفتے کے دوران شدت پسندوں کے قبضے سے …