آزاد کشمیر اسمبلی کے انتخابات آج، تین اضلاع میں پولنگ ہوگی

Share

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن کے تین اضلاع میرپور، کوٹلی اور بھمبھر کے تیرہ حلقوں میں الیکشن آج ہوگا۔انتخابات کے لیے پولنگ کے سامان کی ترسیل کردی گئی، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن، استحکامِ پاکستان پارٹی اور آزاد امیدواروں سمیت دو سو چھیانوے امیدوار میدان میں ہیں، سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیرجسٹس (ریٹائرڈ) غلام مصطفیٰ مغل کا کہنا ہے کہ ووٹنگ کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔چیف سیکریٹری آزاد جموں و کشمیر خوشحال خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام نے انتشاری ٹولوں کو مسترد کرکے جمہوری عمل پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پُرامن انتخابات کے لیے تمام ریاستی ادارے تیار ہیں، انتخابی عمل میں رکاوٹ ڈالنے یا امن خراب کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا

Check Also

مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کی جاتی امرا میں نکاح کی تقریب

Share وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب …