
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔برکس اجلاس سے خطاب میں شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا خلیجی ممالک اپنی سرزمین پر کسی بھی بہانے سے حملے برداشت نہیں کریں گے۔ خلیج عرب میں امن و سلامتی صرف ریاستوں کی خود مختاری کے احترام سے ہی ممکن ہے۔سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے میں جاری کشیدگی سے محاذ آرائی کا دائرہ وسیع ہو رہا ہے۔ بڑھتی کشیدگی سے تنازع مزید پھیلنے کا خطرہ ہے۔ان کا کہنا تھا خلیج میں استحکام عالمی مسئلہ ہے کیونکہ یہ خطہ عالمی معیشت کے لیے انتہائی اہم ہے۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved