
بحری جہازوں کی انشورنس کرنے والی کمپنیوں کے گروپ نے ایران یا امریکا کو ٹول دینے والے جہازوں کی انشورنس پالیسی ختم کرنے کا اشارہ دے دیا۔گروپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شپنگ پالیسی کی نئی شِق کے مطابق ایران یا کسی بھی ملک کو براہِ راست یا بالواسطہ ٹول کی ادائیگی غیر قانونی ہوگی، ایسا کرنے والے جہاز کی انشورنس پالیسی ختم کی جا سکتی ہے۔خیال رہے کہ ایران آبنائے ہُرمُز سے ٹول دیے بغیر گزرنے والے جہازوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کچھ روز پہلے کہہ چکے ہیں کہ وہ بھی آبنائے ہُرمُز سے گزرنے والے جہازوں سے ٹیکس لیں گے، تاہم بعد میں انہوں نے اپنا یہ فیصلہ واپس لے لیا تھا
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved