حوثی تنظیم انصار اللّٰہ کا سعودی عرب کے دو آئل ٹینکرز پر حملہ

Share

یمن کی حوثی اکثریتی جماعت انصار اللّٰہ نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کے دو آئل ٹینکرز کو نشانہ بنایا ہے۔ اپنے بیان میں انصار اللّٰہ نے کہا کہ نشانہ بنائے جانے والے سعودی آئل ٹینکرز نے گروپ کی جانب سے عائد کردہ بحری ناکہ بندی کی خلاف ورزی کی تھی۔ اس سے پہلے بر طانوی میری ٹائم ایجنسی نے رپورٹ کیا تھا کہ سعودی عرب کے ساحل الشقیق سے 70 ناٹیکل میل دور جہاز میں آگ لگنے کی اطلاع ملی ہے۔ٹینکر کے کپتان کے مطابق میزائل لگنے سے آگ لگی ہے، کسی جانی نقصان یا ماحولیاتی اثرات رپورٹ نہیں ہوئے

Check Also

امریکا نے تیسری عالمی جنگ کیلئے مختص ہر ہتھیار ایران کیخلاف تعینات کر دیا: ترجمان ایرانی فوج

Share ایرانی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے کہا ہے کہ امریکا …