ملازمت کا جھانسہ دیکر خاتون کو فروخت کیے جانے کا انکشاف

Share

جہلم میں ملازمت کا جھانسہ دے کر لائی گئی خاتون کو فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کو روہتاس روڈ پر واقع ایک مکان میں قید رکھا گیا تھا جہاں سے موقع ملنے پر وہ بھاگ کر جہلم صدر تھانہ پہنچی۔متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ مجھے ملازمت کا جھانسہ دے کر دھوکے سے ایک خاتون کے ہاتھوں فروخت کر دیا گیا، ملزمہ مجھ سے زبردستی جسم فروشی کراتی تھی۔متاثرہ خاتون کے مطابق ملزمہ کے 2 بیٹے اور 2 بھتیجے مجھے زیادتی کا نشانہ بھی بناتے رہے۔پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے 5 ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے

Check Also

افغان شہریوں کی جعلی دستاویزات بنانے میں ملوث نادرا افسران گرفتار

Share وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کراچی میں افغان شہریوں کی جعلی دستاویزات …