لاہور میں خاتون، 3 بچوں کی پراسرار ہلاکت، زہر دینے کے پہلو پر تحقیقات

Share

صوبائی دارالحکومت کے علاقے ویلینشیا میں ایک گھر سے خاتون سمیت چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون، دو بچے اور ایک بچی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت 40 سالہ علینہ، 16 سالہ ریحان، 11 سالہ ارشیہ اور 9 سالہ ارسل کے ناموں سے ہوئی ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق تینوں بچوں کو زہر دے کر قتل کیا گیا، جبکہ خاتون کی ہلاکت بھی بظاہر زہر کے باعث ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں کہ ماں اور بچوں کو زہر کس نے دیا۔ حکام کے مطابق واقعے کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے اور تفتیش مکمل ہونے کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فرانزک رپورٹ اور تفتیش کی روشنی میں واقعے کی اصل نوعیت کا تعین کیا جائے گا۔

Check Also

رحیم یار خان: بیوی کا شوہر سے جھگڑا، 4 بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی

Share رحیم یار خان میں گزشتہ روز ماں اور 4 بچوں کی نہر میں کود …