میسی کے ہاتھوں نہانے والا بچہ ورلڈکپ فٹبال فائنل میں ان کا حریف بن گیا

Share

ارجنٹائن کے سپر اسٹار لیونل میسی اور اسپین کے نوجوان فٹبالر لامین یامال کی تقریباً 19 سال پرانی تصاویر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں، جنہیں شائقین فٹبال ماضی اور مستقبل کی علامتی جھلک قرار دے رہے ہیں۔یہ تصاویر 2007 میں ایک خیراتی فوٹو شوٹ کے دوران لی گئی تھیں، جب صرف چھ ماہ کے لامین یامال نے ایف سی بارسلونا، یونیسیف اور بارسلونا کے ایک مقامی اخبار کی مشترکہ فلاحی مہم میں حصہ لیا تھا، اس موقع پر اس وقت 20 سالہ لیونل میسی نے ننھے یامال کو پلاسٹک کے ٹب میں نہلاتے ہوئے تصاویر بنوائی تھیں۔رپورٹس کے مطابق اس فوٹو شوٹ کے لیے لامین یامال کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے ہوا تھا، جبکہ ان کی والدہ بھی اس موقع پر موجود تھیں۔فوٹوگرافر جان مونفورٹ نے بتایا کہ اس وقت میسی نہایت شرمیلے مزاج کے تھے اور ابتدا میں انہیں یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ ننھے بچے کو کس طرح گود میں اٹھایا جائے، ان کے بقول، شوٹ کے بعد ایک دوست نے مذاق میں کہا تھا کہ “میسی نے اس بچے کو گویا برکت دے دی ہے۔”اب تقریباً دو دہائیاں گزرنے کے بعد لامین یامال عالمی فٹبال کے ابھرتے ہوئے ستارے بن چکے ہیں، جبکہ لیونل میسی کو تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ تصاویر ایک بار پھر شائقین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔اتوار کو فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے فائنل میں ارجنٹائن اور اسپین کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، جہاں لیونل میسی اور لامین یامال پہلی بار عالمی اعزاز کے لیے ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے، شائقین اس مقابلے کو فٹبال کے ماضی اور مستقبل کی علامتی ملاقات قرار دے رہے ہیں۔

Check Also

آئی سی سی کا ون ڈے ورلڈکپ کا فارمیٹ تبدیل کرنے پر غور

Share انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے ورلڈکپ کا فارمیٹ تبدیل کرنے …