عراقی وزیراعظم کی ٹرمپ سے ملاقات، کسی تنظیم کو مسلح ہونے نہیں دیں گے، علی الزیدی

Share

عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے کہا ہے کہ ملک میں کسی بھی تنظیم یا جماعت کو مسلح ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔علی الزیدی نے امریکی صدر ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عراق میں مسلح افواج کے سوا کسی بھی ادارے یا گروہ کو ہتھیار اٹھانے کی اجازت نہیں ہوگی۔علی الزیدی کا کہنا تھا کہ عراق میں عراقی عوام کی اجارہ داری قائم ہوگی۔اس موقع پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ عراق کے نئے وزیراعظم اچھے لیڈر ہیں اور اپنے عہدے میں طویل عرصے تک رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ امریکا کی بڑی تیل کمپنیاں جلد عراق میں کام کریں گے، عراق کو اگر تحفظ چاہئے تو ہم موجود ہیں۔

Check Also

بینکاک کی بار میں آگ لگنے سے27 افراد ہلاک

Share تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں بار میں آگ لگنے سے27 افراد ہلاک جبکہ …