طالبان کیجانب سے خواتین سمیت 19 افراد کو کوڑوں کی سزا

Share

طالبان حکومت میں پہلی بار عدالت کی جانب سے خواتین سمیت 19 افراد کو کوڑوں کی سزا دی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان صوبے لوگر میں چوری اور اخلاقی جرائم میں ملوث 19 افراد کو کوڑوں کی سزا دی گئی، افغان عدالت کے حکم پر 10 مردوں اور 9 خواتین کو کوڑے مارے گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق طالبان حکومت میں پہلی بار کسی عدالت نے کوڑوں کی سزا سنائی تاہم کوڑوں کی سزا سرعام نہیں دی گئی۔طالبان کے رہبر اعلیٰ ہیبت اللہ اخوندزادہ نے رواں ماہ عدالتوں کو شرعی اسلامی قوانین کے مکمل نفاذ کی ہدایت کی ہے۔

Check Also

کیمپ ڈیوڈ کی ممنوعہ فضائی حدود کی خلاف ورزی پر طیارے کو روک لیا گیا

Share امریکی صدر ٹرمپ کی میری لینڈ رہائش گاہ کیمپ ڈیوڈ کی ممنوعہ فضائی حدود …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *