نجی کارگو طیارے کا ملبا تفتیشی ٹیم کے سپرد، بلیک باکس، عملے کے 5 ارکان کی تلاش جاری

Share

بلوچستان کے ساحل کے قریب لاپتا ہونیوالے نجی کارگو طیارے کا ملنے والا ملبہ بیورو آف ایئرکرافٹ سیفٹی انویسٹی گیشن ٹیم کے سپرد کردیا گیا۔طیارے کے بلیک باکس اور عملے کے پانچوں ارکان کی تلاش جاری ہےترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق کارگو طیارے کے مزید ملبے اور عملےکی تلاش گہرے سمندر میں جاری ہے حادثے کے شکار طیارے کے مزید پرزے اور ملبہ سمندر سے برآمد کر لیا گیا۔نیوی اور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا مشترکہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہیں، لاپتا عملےکی تلاش کیلئے فضائی اور بحری وسائل بھرپور استعمال کیے جا رہے ہیں، مزید پیش رفت سے بروقت آگاہ کیا جائے گا

Check Also

لاہور پولیس پر دہشت گرد حملے ، اہلکاروں کو ہر وقت مسلح رہنے کی ہدایت

Share ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کی جانب سے پولیس افسران اور جوانوں …