امریکا کے 250 ویں یوم آزادی کی تقریبات کے دوران اسرائیلی جھنڈے نذرِ آتش

Share

امریکا کے 250ویں یوم آزادی کے موقع پر ہونے والی تقریبات کے دوران امریکی شہریوں کی اسرائیلی جھنڈے جلاتے ہوئے ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔امریکا میں کئی شہریوں نے یوم آزادی کے موقع پر روایتی انداز میں آتش بازی کر کے جشن منانے اور حب الوطنی کا اظہار کرنے کے بجائے اسرائیلی جھنڈوں کو جلایا اور پیروں تلے روندا۔امریکی شہریوں کی اسرائیلی جھنڈے نذرِ آتش کرتے وائرل ہونے والی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر امریکا کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر ایک نئی بحث چھیڑ دی۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں امریکی شہری اسرائیل کے امریکا پر اثر انداز ہونے اور فلسطینیوں کی نسل کشی کرنے پر شدید تنقید کرتے بھی نظر آ رہے ہیں۔

Check Also

مالی میں فوجی قافلے پر حملہ، 50 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی

Share مالی میں ایک فوجی قافلے پر حملے میں کم از کم 50 اہلکار ہلاک …